20 جولائی 2015 - 01:57
ملت عراق کو دھشتگردوں کے مقابلے میں متحد ہونے کی ضرورت: مقتدا صدر

عراق میں صدر گروہ کے سربراہ نے صوبہ دیالہ میں تکفیریوں کے بم دھماکے کی مذمت کرتے ہوئے ملت عراق کے اتحاد کی ضرورت پر زور دیا ہے-

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ کل العراق نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق عراقی صدر گروہ کے سربراہ مقتدی صدر نے ایک بیان میں دیالہ کے خان بنی سعد علاقے میں ہونے والے کار بم دھماکے کی مذمت کرتے ہوئے عراقی قوم سے متحد ہونے کی اپیل کی ہے۔ دیالہ میں دہشت گردی کے واقعے میں ایک سو پندرہ افراد جان بحق ہوئے ہیں۔ صدر گروہ کے بیان میں حکام اور انٹلیجنس ایجنسیوں سے مستقبل میں دیالہ جیسے واقعات کی روک تھام کے لئے شدید حفاظتی انتظامات کئے جانے مطالبہ کیا گیا ہے۔ واضح رہے کہ جمعے کے دن مشرقی صوبے دیالہ کے ایک مصروف بازار میں ایک زبردست کار بم دھماکہ ہوا تھا جس میں ایک سو پندرہ افراد جاں بحق اور ایک سو ساٹھ سے زائد زخمی ہوئے ہیں۔ اس دھماکے میں درجنوں دکانوں اور گاڑیوں کو شدید نقصان پہنچا ہے۔ تکفیری دہشت گرد گروہ داعش نے اس بھیانک بم دھماکے کی ذمہ داری قبول کی ہے۔ اس کار بم دھماکے میں تین ٹن دھماکہ خیز مواد استعمال کیا گیا تھا۔ یہ ایک خود کش بم دھماکہ تھا۔ خان بنی سعد علاقے میں ہونے والی اس دہشت گردی کے شبہے میں کئی افراد منجملہ بعض عراقی افسروں کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۲۴۲